زرداری نے میگا منی لانڈرنگ کیس کا ٹرائل روکنے اور بریت کیلئے درخواست دائر کردی

اسلام آباد: سابق صدر آصف زرداری نے جعلی اکاونٹس و میگا منی لانڈرنگ کیسز کا ٹرائل اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے بریت کی استدعا کردی۔

سابق صدر نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں میگا منی لانڈرنگ کیس اور پارک لین ریفرنسز کے ٹرائل فوری طور پر روکنے کی بھی درخواست دی ہے جب کہ دونوں ریفرنسز میں بریت کی استدعا کی گئی ہے۔

آصف زرداری نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہےکہ جعلی اکاؤنٹس کیسز نیب کا دائرہ اختیار نہیں لہٰذا ریفرنس خارج کیا جائے جب کہ میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز میں بری کیا جائے۔

واضح رہےکہ اس سے قبل احتساب عدالت آصف زرداری کی پارک لین، منی لانڈرنگ اور ٹھٹھہ واٹرسپلائی کے ضمنی ریفرنس خارج کرنے کی استدعا مسترد کر چکی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے