بلاول بھٹو زرداری نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی گرفتاری کی مذمت کی ہے۔
اپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سے بوکھلائے عمران خان اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں، اپوزیشن سے وابستہ سیاست دانوں کو نوٹس بھیجنا اور گرفتار کرنا عمران خان کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے فی الفور شہبازشریف کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نیب کو سیاسی انتقام کیلئے استعمال کرنا بند کریں، مفرور ڈکٹیٹر جس پرسنگین الزامات ہیں اسے نہ کوئی نوٹس بھیجا جاتا ہے نہ گرفتار کیا جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ہمشیرہ اور معاونین خصوصی پرسنگین الزمات ہیں مگر انہیں نیب طلب نہیں کرتا، نیب کی جانب سے اپوزیشن رہنماؤں کو نشانہ بنانے سے عوامی مزاحمت کا راستہ نہیں رک سکتا، حکومت نے جو کرنا ہے کرلے، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا سفر نہیں رکے گا۔
Victimization of opposition continues during global pandemic. 2 yrs of Court appearances; ECL & Jail, President Zardari & Faryal Talpur continue to face courts. Runaway Dictator traitor, 3 special assistants, ministers & PMs sister won’t be summoned because we have 2 laws in ?? .
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) September 28, 2020