قوم کو خوشخبری دیتی ہوں اب نواز شریف پوری قوت سے ن لیگ کی قیادت کریں گے: مریم نواز

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد پاکستان مسلم لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے پریس کانفرنس میں کہا کہ شہباز شریف کی گرفتاری کسی جرم کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنے بھائی کے ساتھ کھڑے ہونے کی وجہ سے ہوئی۔

مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ اگر اس ملک میں کوئی قانون ہوتا تو شہباز شریف نہیں بلکہ عاصم سلیم باجوہ گرفتار ہوتے۔

مریم نواز نے کہا کہ ’میں سن رہی ہوں کہ آپ کہہ رہے ہیں اپوزیشن مستعفی ہوگی تو نئے الیکشن کرالیں گے، آپ کو اس کی مہلت کہاں ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ نواز شریف کی آواز پر لبیک کہتی ہے، قوم کو خوشخبری دیتی ہوں کہ کہ اب نواز شریف پوری قوت کے ساتھ ن لیگ کی قیادت کریں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ چاہے شہباز شریف کو گرفتار کرلیں یا مجھے گرفتار کرلیں آل پارٹیز کانفرنس میں طے کیے گئے ایجنڈے کے تحت تحریک پورے جذبے کے ساتھ چلے گی، یہ تحریک رکنے والی نہیں۔

خیال رہے کہ لاہور ہائیکورٹ سے منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت خارج ہونے کے بعد نیب نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو گرفتار کرلیا ہے۔

قبل ازیں اپنی ٹوئٹ میں مریم نواز نے اپنے رد عمل میں کہا تھا کہ شہباز شریف نے اپنے بھائی نواز شریف کے خلاف کھڑے ہونے کے بجائے جیل جانے کو ترجیح دی۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ شہباز شریف نے اپنے بھائی کے خلاف استعمال ہونے سے انکار کر دیا تھا اس لیے انہیں گرفتار کیا گیا۔

مریم نواز نے کہا کہ شہباز شریف نے بھائی کے خلاف کھڑے ہونے کے بجائے جیل جانے کو ترجیح دی، شہباز شریف آپ کو سلام۔

نائب صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ اگر ملک میں احتساب اور انصاف ہوتا تو شہباز شریف نہیں عاصم سلیم باجوہ گرفتار ہوتے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے