یہ تو وہی جگہ ہے گزرے تھے ہم جہاں سے: آصف زرداری کا دلچسپ تبصرہ

سابق صدر آصف علی زرداری نے احتساب عدالت کی جانب سے فرد جرم عائد ہونے اور اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کے فیصلوں سے متعلق صحافیوں کے سوال پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔

پیپلزپارٹی کے صدر آصف علی زرداری بیٹی آصفہ بھٹو زرداری اور ہمشیرہ فریال تالپور کے ہمراہ اسلام آباد کی احتساب عدالت پہنچے جہاں ان پر میگا منی لانڈرنگ کیس میں فرد جرم عائد کی گئی۔

اس موقع پر عدالت سے واپس جاتے ہوئے صحافی نے سابق صدر سے سوال کیا کہ فرد جرم عائد ہونے پر آپ کیا کہیں گے؟ اس پر ان کا کہنا تھا کہ ’یہ تو وہی جگہ ہے گزرے تھے ہم جہاں سے‘۔

جب سوال ہوا کہ کیا پیپلزپارٹی اے پی سی کے فیصلوں کے مطابق نوازشریف کے ساتھ کھڑی ہوگی؟ تو آصف علی زرداری نے مختصر جواب دیا، ’انشاء اللہ‘۔

خیال رہے کہ 20 ستمبر کو ہونے والی اپوزیشن کی اے پی سی میں حکومت کے خلاف فیصلہ کن تحریک چلانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے