اسلام آباد: 29 ستمبر کو ہونے والے وڈیو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات میں پروفیشنل پینل نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرلی، انتخابات میں کیمرا مین پینل نے دو نشستیں جبکہ پروفیشنل پینل نے بارہ نشستیں حاصل کیں، پروفیشنل پینل کی طرف سے ڈان نیوز سے صدارتی امیدوار کاشف عباسی نے 260 ووٹ حاصل کرکے کیمرا مین پینل کے خالد ملک کو شکست دی جبکہ نائب صدور میں سماء ٹی وی سے فیصل خان 241 اور جیو نیوز سے ناصر مغل 239 ووٹوں کے ساتھ کامیاب قرار پائے.
جنرل سیکرٹری کے عہدے پر کیمرا پینل کے مدثر داؤد اور فائنانس سیکرٹری کے عہد ے پر کیمرا مین پینل کے ہی جمیل اعوان کامیاب قرار پائے، جوائنٹ سیکرٹریزکے دو عہدوں پر بول ٹی وی سے پروفیشنل پینل کے ہارون مغل 268 اور نیوز وَن سے پروفیشنل پینل کے ہی محمد ہارون نصیر 221 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے.
گورننگ باڑی کی آٹھ نشستوں میں سے پروفیشنل پینل نے سات نشستوں پر کامیابی حاصل کی جن میں عاصم شہزاد، بہروز سہیل، فیصل نقوی، اسماعیل مغل، جمیل کیانی، محمد فارس اور وسیم کھوکھر شامل ہیں، نومنتخب عہدیداروں میں سے صدر کاشف عباسی اور ناصر مغل نے کیمرا کیمونٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ VJAI کے تمام ممبران کے مشکور ہیں، نومنتخب نائب صدر ناصر مغل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ کیمرا مین کیمونٹی کی طرف سے انتخابات میں ریکارڑ ٹرن آؤٹ ایک تاریخی بات ہے جس پر VJAI کے دونوں پینلز کی سینئر قیادت مبارک باد کی مستحق ہے، ناصر مغل نے کہا کہ جمہوری عمل کا سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو VJAI انشاء اللہ تمام صحافتی تنظیموں پر بازی لے جائے گی۔