جو کچھ ہورہا ہے اس سے ہمارے جذبے اور بڑھے ہیں : نواز شریف

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے ساتھ سلوک پر دکھی ہوں، جو کچھ ہورہا ہے اس سے ہمارے جذبے اور بڑھے ہیں۔

ن لیگ کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی (سی ای سی) کے اجلاس سے لندن سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کاکہنا تھاکہ ہمیں فخر ہےکہ ہمارے ساتھی جرأت سے حالات کا مقابلہ کررہے ہیں، انشاءاللہ ہم اپنی جدوجہد مزید تیز کریں گے۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے بے مثال جرأت وبہادری اور استقلال کا مظاہرہ کیا ہے، شہبازشریف کو سلیوٹ کرتاہوں کہ انہوں نے دیانت داری سے قوم اور ملک کی خدمت کی۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ شہباز شریف نے پنجاب میں دن رات محنت کرکے بجلی کے کارخانے لگائے جب کہ اسحاق ڈار نے وسائل مہیا کیے، قوم کی خدمت پر اس ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور ان سرکاری افسران کو بھی سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے توانائی کی قلت ختم کرنے میں کردار ادا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ باطل کے خلاف کھڑے ہوں تو پیچھے مڑکر نہیں دیکھنا،یہ ہمارے دین کی تلقین ہے، مشکل کو برداشت کرکے کردار اداکریں گےتو قوم کو تمام مصیبتوں سے نجات مل جائے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے