قومی خزانےکو نقصان پہنچانے پر پاکستان پیٹرولیم کے افسران کیخلاف نیب ریفرنس

قومی احتساب بیورو (نیب) نے قومی خزانےکو 20 ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچانے کے الزام میں پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) کے 5 افسران سمیت ایک غیر ملکی باشندے کے خلاف ریفرنس دائرکردیا۔

کراچی کی احتساب عدالت نے ریفرنس سماعت کے لیے منظورکرتے ہوئے مفرور ملزم غیر ملکی باشندے پاویل میرک کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں جب کہ ضمانت پر رہا پی پی ایل کے 5 افسران کو نوٹس جاری کردیےگئے۔

ریفرنس میں نامزد دیگر ملزمان میں سابق منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) پی پی ایل عاصم مرتضیٰ خان، جنرل منیجر پی پی ایل بزنس ڈویلپمنٹ عبدالواحد ،چیف اکنامسٹ پی پی ایل راحت حسین کے علاوہ سعد اللہ اور معین رضا خان شامل ہیں۔

ریفرنس چیئرمین پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کی شکایت پر دائرکیاگیا ہے، ریفرنس کے مطابق پی پی ایل افسران نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا اور ملزمان کی وجہ سے قومی خزانے کو 20 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔

ریفرنس میں مزید کہا گیا ہےکہ پی پی ایل افسران نے غیر ملکی کمپنی سے اضافی ریٹ پر معاہدہ کیا۔

احتساب عدالت نے ریفرنس کی سماعت 5 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے