منی لانڈرنگ کیس: ایف آئی اے نے جہانگیر ترین کو دوبارہ طلب کرلیا

ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیرترین کو آج دوبارہ طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے 100 سے زائد سوالات تیار کر رکھے ہیں جن کے جوابات ترین فیملی سے درکار ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ اس سے قبل جہانگیر ترین کو 19 ستمبر کو طلب کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کو شوگر کمیشن کے الزامات کی تحقیقات کے لیے بھی طلب کیا تھا تاہم وہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے