لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ بیگم صفدر اعوان ٹوئٹر دھاندلی میں بھی آگے نکلیں۔
فیاض الحسن چوہان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بیگم صفدر اعوان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لاکھوں جعلی فالورز اچنبھےکی بات نہیں، بیگم صفدر اعوان کے 80 فیصد فالوورز جعلی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 5.5 ملین میں سےتقریباً 5.19 ملین فالوورز نے بیگم صفدر کا کوئی ٹوئٹ لائیک نہیں کیا، ان کے فالوورز میں سے 2.37 ملین ڈیڈ ہیں۔
وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ کیلیبری کوئین کے 1898 فالوورز نے ایک ہی دن ٹوئٹر اکاؤنٹس بنائے اور بیگم صفدر اعوان کے تقریباً ایک ملین فالوورز کا اپنا کوئی فالوور ہی نہیں ہے۔
فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ کیلیبری کوئین بیگم صفدر اعوان کی چالاکیوں سے پاکستانی عوام واقف ہیں، دھاندلی اور شریف خاندان ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہو چکے ہیں۔