نوازشریف کابیٹا بھارت کے بھیجے افراد سے ملا،شہباز گِل کا الزام

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل کا کہنا ہے نواز شریف نے لندن کے جس سفارتخانے میں خفیہ ملاقات کی انہیں اس کا جواب دینا پڑےگا۔

معاون خصوصی شہباز گل کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ اب پاکستان مخالف پروپیگنڈا نہیں بکے گا، ن لیگ کا ووٹر ہو یا کوئی بھی پاکستانی، سب فوج سے محبت کرتے ہیں۔

شہباز گل نے کہا کہ لاہور نے نواز اور مریم کا پاکستان اور اس کی فوج کے خلاف بیانیہ مسترد کردیا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے الزام لگایاکہ نواز شریف کے بیٹے نے ایک ہوٹل میں بھارتی اسٹیبلشمنٹ کے بھیجے ہوئے تین ا فراد سے ملاقات کی ان کے نام بھی موجود ہیں ، پچھلے منگل کو نواز شریف نے خود لندن میں ایک سفارت خانے میں جاکرخفیہ ملاقات کی، انہیں اس کا جواب دینا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے کرائے کا ترجمان قرار دینے والی مریم اورنگزيب کس منہ سے ایسی باتیں کرتی ہیں، آپ خود کون سے میرٹ پر آئی ہیں،کیا وہ سمجھتی ہیں کہ وہ عوام کو مہنگائی کے بیانیے میں الجھا دیں گی؟

شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ ہم کسی چیز میں نہیں الجھیں گے، آپ کو جواب دینا پڑے گا کہ کیا آپ نواز شریف اور مریم نواز کے ملک دشمن بیانیے کے ساتھ کھڑی ہیں ؟

[pullquote]زندہ دلان لاہور نے مودی کے یار کی سیاست مسترد کر دی: شہزاد اکبر[/pullquote]

دوسری جانب مشیر برائے داخلہ و احتساب مرزا شہزاد اکبر نے بھی ن لیگ کے لاہور کے جلسے کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ فلاپ شو نے نواز شریف کی ہاری ہوئی سیاست کا بھانڈا پھوڑ دیا۔

شہباز اکبر کا کہنا تھا کہ زندہ دلان لاہور نے مودی کے یار کی سیاست مسترد کر دی، مسلم لیگ میاں صاحب کی ضدی اولاد کے جرائم کا بوجھ اٹھانے سے قاصر ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے