لاہور: ڈگری کالج کاہنہ میں خواتین لیکچرارز اور عملے کو تشدد کا نشانہ بنانے والے 5 طالبعلموں کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈگری کالج کاہنہ میں تشدد واقعہ موٹر سائیکل کھڑی کرنے کے تنازع پر پیش آیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کالج انتظامیہ کی جانب سے طالب علموں کو موٹر سائیکل کھڑی کرنے سے روکا گیا جس پر ملزمان نے خواتین ٹیچرز اور عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گئے۔
پولیس نے پانچوں ملزمان کو گرفتا ر کرلیا ہے جن کی شناخت طالب، عثمان، صدیق، نعمان اور راحت علی کے ناموں سے ہوئی ہے۔