کورونا سے نمٹنےکیلئے عالمی سطح پر مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے : وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نےکہا ہےکہ کورونا سے نمٹنےکے لیے عالمی سطح پر مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے۔

روس میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ کونسل کے اجلاس سے بذریعہ ویڈیولنک خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کاکہنا تھاکہ پوری دنیا کی معیشت سست روی کا شکار ہے،بین الاقوامی برادری کو کمزور طبقےکےلیے مزید بہت کچھ کرنا ہوگا۔

وزیراعظم کاکہنا تھاکہ کورونا وائرس کے خطرات کو کم کرنے کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کے ممالک کے درمیان معلومات کا تبادلہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، وبا کے منفی اثرات کم کرنے کے لیے عالمی ادارہ صحت کی مشاورت سے ایک فریم ورک کے تحت مختصر، درمیانی اور طویل مدت کی پالیسیاں تیار کرنی چاہئیں۔

ان کاکہنا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کو تمام مذاہب کے باہمی احترام پر زور دینا چاہیے، اس وقت دنیا کو بین المذاہب ہم آہنگی کی اشد ضرورت ہے، آزادی اظہار رائے کی آڑ میں کسی بھی مذہب کی توہین ناقابل برداشت ہے۔

انہوں نے غریب ممالک کے لیےقرضوں میں ریلیف کے لیے بھی اپیل کی اورکہاکہ اس سلسلے میں جی20 ممالک اور مالیاتی شراکت داروں کے اقدامات کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں تاکہ کورونا وائرس کے اثرات سے نمٹنےکےلیے مالیاتی وسائل پیداکیے جا سکیں۔

افغانستان کی صورتحال پر وزیراعظم کاکہنا تھاکہ مشترکہ ذمہ داری کے تحت پاکستان نے افغان عوام کی طرف سے افغانستان میں امن عمل کی حمایت کی جس کے نتیجے میں دوحہ امن معاہدہ عمل میں آیا، ہمیں اندرونی وبیرونی طور پر امن کو خراب کرنے والوں سے بھی خبردار رہنے کی ضرورت ہے جو نہیں چاہتےکہ افغانستان میں امن و استحکام واپس آئے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے