کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ماسک اب ہماری طرزِ زندگی کا حصہ بن چکا ہے اور ہم جہاں بھی جائیں ماسک کا استعمال ضرور کرتے ہیں۔
ماسک کا استعمال چشمہ لگانے والے لوگوں کے لیے کافی پریشانی کا باعث بنتا ہے کیونکہ ماسک کے ساتھ چشمہ لگانے سے شیشوں پر دُھند آجاتی ہے۔
ماسک کی وجہ سے چشمے پر دھند آنے کے باعث ہمیں دیکھنے میں دشواری کا سامنا ہو تا ہے اور بار بار چشمہ بھی صاف کرنا پڑتا ہے۔
If you’re having a hard time with glasses fogging or keeping your mask up over your nose, a simple bandaid does wonders. Learned it in the OR.
Feel free to share, it may save lives! pic.twitter.com/RBG8JGUzFS
— Daniel M. Heiferman, MD (@DanHeifermanMD) November 12, 2020
اب حال ہی میں ایک امریکی ڈاکٹر نے اس مسئلے کا حل بتا کر لوگوں کی زندگیاں آسان کر دی ہیں۔
امریکی ڈاکٹر ڈینیل نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے ماسک کے ساتھ چشمہ لگانے پر دھند آنے کے مسئلے کا حل بتایا ہے۔
ڈاکٹر ڈینیل نے بتایا کہ اس مسئلے سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے ماسک لگانے کے بعد آپ کو اپنی ناک پر ماسک کے اوپر ایک چوٹ پٹی (سنی پلاسٹ) اچھی طرح لگانا ہو گا۔
اس کے بعد آپ ماسک کے ساتھ چشمہ لگائیں گے تو اس پر دھند نہیں پڑے گی کیونکہ چوٹ پٹی لگانے سے ماسک بلکل پیک ہو جائے گا۔
امریکی ڈاکٹر ڈینیل کے اس ٹوئٹ کو 55 ہزار سے زائد صارفین کی جانب سے ری شیئر کیا گیا۔