کورونا سے صحتیاب افراد میں قوت مدافعت طویل عرصے تک باقی رہتی ہے : تحقیق

حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کورونا سے صحت یاب افراد میں وائرس کے خلاف مدافعت طویل عرصے تک باقی رہتی ہے۔

امریکا میں بیماری سے صحت یابی کے 8 ماہ بعد مختلف افراد کے طبی معائنے کی بنیاد پر بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے جس کے تحت ماہرین کا کہنا ہےکہ سارس سے متاثر ہو کر صحت یاب ہونے والے افراد میں اس وائرس کے خلاف قوت مدافعت 17 برس بعد بھی موجود پائی گئی۔

محققیقن کا کہنا ہے کہ قوت مدافعت برسوں ہی نہیں ممکنہ طور پر دہائیوں تک موجود رہ سکتی ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق یہ تحقیق واضح کرتی ہے کہ لوگوں کو بار بار کورونا ویکسین دینے کی ممکنہ طورپر ضرورت پیش نہیں آئے گی۔

دوران تحقیق یہ بات بھی سامنے آئی کہ بعض صحت یاب افراد ایسے بھی تھے جن میں مدافعت زیادہ عرصے تک باقی نہیں رہی تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کی ممکنہ وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ ان افراد میں کورونا وائرس زیادہ تعداد میں داخل ہی نہ ہوا ہو۔

کورونا سے صحت یاب بعض افراد میں اینٹی باڈیز تو نہیں ملیں تاہم بعض طاقتور قاتل مدافعتی خلیے موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

یہ تحقیق سائنسی جریدے میں شائع نہیں ہوئی تاہم اب تک کی جامع ترین اسٹڈی قرار دی گئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے