کراچی میں ڈینگی، ملیریا اور موسمی بخار کے کیسز میں اضافہ

کراچی: شہر میں ڈینگی،موسمی بخار اور ملیریا کے کیسز میں اضافہ ہوگیا۔

سینئر ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر سلمیٰ کوثر کاکہنا ہےکہ ڈینگی، فلو، ملیریا اور ڈینگی کا ہائی سیزن ہے، کورونا، ڈینگی، ملیریا اور موسمی بخار میں ٹیسٹ کرانا نہایت ضروری ہے جب کہ تمام بیماریوں کی علامات میں جسم میں درد، آنکھوں میں سوزش اور سانس لینے میں دشواری شامل ہے۔

سینئر ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ ہر بخار ڈینگی یا کورونا نہیں ہوتا اس کی تشخیص ضروری ہے، کورونا اور موسمی فلو سے بچاؤ کے لیے ماسک لازمی پہنیں جب کہ ڈینگی اور ملیریا کے مچھر سے بچاؤ کے لیے طلوع اور غروب آفتاب پر جسم کو مکمل ڈھانپ کر رکھیں، گھر ،گلی اور محلے میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ زیر زمین اور بالائی پانی کے ٹینکوں ،گملوں، کیاریوں کو صاف رکھیں، جسم میں درد ہونے کی صورت میں صرف پیراسٹامول اور عام درد کش ادویات لیں جب کہ قوت مدافعت بڑھانے کے لیے تازہ پھل، سبزیوں، وٹامن سی اور انڈے ابال کر کھائیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے