لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما مدثر قیوم ناہرا کی گرفتاری پر مریم نواز کا ردعمل سامنے آیا ہے۔
ریاستی مشینری کا ناجائز استعمال کرکے آپ لیگی عہدیداران کو بےقصور گرفتار تو کرسکتے ہو لیکن ووٹ کو عزت بیانیےکا علم تھامےان نڈر اور بےباک سپاہیوں کو منزل تک پہنچنے سے ہرگز نہیں روک سکتےمدثر قیوم ناہرہ صاحب کی گرفتاری واضح کرتی ہے کہ سلیکٹڈ حکومت عوامی قہر کے سامنے گھٹنے ٹیک چکی ہے۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) December 18, 2020
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر مریم کا کہنا تھا کہ ’ریاستی مشینری کا ناجائز استعمال کرکے آپ لیگی عہدیداران کو بےقصور گرفتار تو کرسکتے ہو لیکن ووٹ کو عزت دو بیانیےکا علم تھامےان نڈر اور بےباک سپاہیوں کو منزل تک پہنچنے سے ہرگز نہیں روک سکتے‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’مدثر قیوم ناہرا صاحب کی گرفتاری واضح کرتی ہے کہ سلیکٹڈ حکومت عوامی قہر کے سامنے گھٹنے ٹیک چکی ہے ‘۔
ن لیگ کے سینیئر رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی مدثر قیوم ناہرا کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق ان پر سرکاری اراضی پر قبضے کے الزام میں مقدمہ درج ہے۔ مقدمے میں ان کے بھائی رکن قومی اسمبلی اظہر قیوم بھی نامزد ہیں۔