امریکا میں ایک شخص نے کھایا کچھ نہیں ٹپ 5 ہزار600 ڈالر دیدی

امریکی میڈیا کے مطابق سوخ کیچن اینڈ بار کے مالک موسیٰ سلوخ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنے صفحے میں تشکرانہ پوسٹ لگائی۔

پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک شخص ان کے ریسٹورینٹ آیا اور منیجر کو طلب کر کے پانچ ہزار 600 ڈالر کا چیک بطور ٹپ دیتے ہوئے کہا کہ یہ پورے اسٹاف میں برابر برابر تقسیم کردی جائے۔
ریسٹورینٹ کے مالک کا کہنا ہے کہ 58 اسٹاف ممبران میں سے سب کے حصے میں 200 ڈالر فی کس آئیں گے جس سے وہ کرسمس کی خوشیاں منا سکیں گے۔

کورونا وبا کے باعث ریسٹورینٹ کا کاروبار مکمل ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے جس کے باعث بیروزگار میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ اجنبی شخص کی جانب سے اچانک اتمی ٹپس ملنے پر ریسٹورینٹ کے ملازمین نے خوشی کا اظہار کیا ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے