اداکارہ مریم انصاری لیجنڈری کرکٹر معین خان کے بیٹے سے رشتہ ازدواج میں منسلک

متعدد پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی مریم انصاری قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر معین خان کے بیٹے اویس خان سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔

سوشل میڈیا پر اداکارہ مریم انصاری کی شادی کی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں جنہیں ٹی پنک رنگ کے خوبصورت عروسی لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب سابق کپتان معین خان کے بیٹے اویس خان نے کریم رنگ کا کرتا پاجامہ اور اسی رنگ کا ہی ویسٹ کوٹ پہنا ہوا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مریم انصاری کی شادی میں پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی متعدد شخصیات نے بھی شرکت کی ۔

خیال رہے کہ پاکستانی اداکارہ مریم انصاری نے ابھی تک اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شادی کی تصاویر شیئر نہیں کی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے