مولانا فضل الرحمان کو ایک بار پھر ماموں بنایا جا رہا ہے : حافظ حسین احمد

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سابق رہنما حافظ حسین احمد کا کہنا ہےکہ ایک بار پھر مولانا فضل الرحمان کو ماموں بنایا جا رہا ہے۔

حافظ حسین احمد کا کہنا ہےکہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کو 2 نا تجربہ کاربچوں کےفیصلوں کے ویٹو کے تحت چلایا جا رہا ہے،اس باربھی مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی وعدے کے باوجود بے وفائی کریں گی۔

ان کا کہنا ہےکہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے رویے پر مولانافضل الرحمان نے بھی خدشات کا اظہار کر دیا ہے، جن خدشات کا اظہار ہم کرتے آئے ہیں وہ تمام اب قوم کے سامنے آرہے ہیں۔

سینیئر سیاستدان کا کہنا ہے کہ سکھر اجلاس میں مولا نا فضل الرحمان کی تقریربھی ان ہی کے لوگوں نے لیک کی،مولانا فضل الرحمان پی ڈی ایم کے نمائشی صدر ہیں، اصل میں ایک زرداری سب پر بھاری ثابت ہو رہے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے