ڈولنڈ ٹرمپ کا متنازع بیان کے خلاف امریکی این اجی اوز کا احتجاجی مظاہرہ

امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے مسلمانوں کے خلاف حالیہ بیان کے خلاف مختلف امریکی این جی اوز نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق کوٹ پنک نامی تنظیم کی اپیل پر منعقد ہونے والے مظاہرے میں نیشنل آرگنائزیشن آف ویمن، کانگریشنل یونائیٹڈ چرچ اور دیگر امریکی این جی اوز کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

مظاہرین میں مسلمان، عیسائی، یہودی اور سکھ بھی شامل تھے۔ مظاہرین ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف نعرے درج تھے اور وہ ٹرمپ کی صدارتی انتخابات کے لئے نااہلی کا مطالبہ کر رہے تھے۔

مظاہرین کے مطابق ٹرمپ کے بیانات نہ صرف دنیا بھر میں امریکا کی ساکھ خراب کر رہے ہیں بلکہ دہشت گردوں کی مدد بھی کر رہے ہیں۔کانگریشنل یونائیٹڈ چرچ کے ترجمان ریونڈ گرے لینڈ ہیگر نے کہا کہ ہم مسلمانوں کے ساتھ ہیں اور ٹرمپ کا مطالبہ جمہوری روایت کے منافی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے