وزارت تعلیم کی اسلام آباد کے نجی تعلیمی اداروں کو فیسوں میں 20 فیصد کمی کی ہدایت

کورونا کی تیسری لہر میں وفاقی وزرات تعلیم نے وفاقی دارالحکومت کے نجی تعلیمی اداروں کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق وفاقی وزارت تعلیم نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے نجی تعلیمی اداروں کو فیسوں میں 20 فیصد کمی کی ہدایت کردی ہے۔

پرائیویٹ ایجوکیشن انسٹیٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی نے نوٹفیکیشن بھی جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اپریل اور مئی کی فیس 20 فیصد کم کی جائے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فیسوں میں کمی کا اطلاق 8 ہزار یا زائد فیسوں والے اداروں پر ہوگا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے