سی ایس ایس کے نتائج: 2 فیصد سے بھی کم طلبہ کامیاب قرار پائے

فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سینٹرل سپیریئر سروسز (سی ایس ایس ) 2020 کے نتائج کا اعلان کردیا۔

سال 2020 کے سی ایس ایس امتحان میں طلباء و طالبات کے پاس ہونے کی شرح 2 فیصد سے بھی کم رہی اور نتائج کے مطابق صرف ایک عشاریہ 96 فیصد امیدوار امتحان پاس کرسکے۔

جاری کردہ نتائج کے مطابق سی ایس ایس 2020 کے امتحان میں 18ہزار 553 امیدواروں نے شرکت کی جس میں سے 18 ہزار 177 امیدوار تحریری امتحان میں فیل ہوگئے جب کہ صرف 376 امیدوار ہی کامیاب ہوئے۔

پاس قرار دیے گئے امیدواروں میں بھی انٹرویو کے بعد صرف 221 امیدوار منتخب قرارپائے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے