سندھ کو دوبارہ کھولنے کی طرف جارہے ہیں، پابندیاں بڑھیں گی نہیں کم ہوں گی، سعید غنی

سندھ کے وزیر لیبر، ایجوکیشن اینڈ لٹریسی اور ہیومن ریسورسز سعید غنی کا کہنا ہے کہ سندھ کو ہم دوبارہ کھولنے کی طرف جارہے ہیں، اب پابندیاں بڑھیں گی نہیں کم ہوں گی۔

سعید غنی نے کہا کہ کراچی میں کاروباری سرگرمیاں کم ہوں گی تو سندھ حکومت کو بھی نقصان ہوگا، غیر مقبول فیصلے شہریوں کی زندگی بچانے کے لیے کیے۔

دوسری جانب وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کہتی ہیں کہ صوبے میں کوئی معاشی قتل نہیں ہورہا، دکانیں کھلی ہیں، آن لائن شاپنگ اس عید پر جتنی ہوئی اتنی کبھی نہیں ہوئی ،تاجروں کی جیبیں بھری ہوئی ہیں۔

خیال رہے کہ کراچی سمیت صوبے بھر میں شام چھ بجے تک کاروبار کی اجازت دی گئی ہے جس پر تاجر سراپا احتجاج ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے