پاکستان میں تقریباً چار ماہ بعد کورونا کے مثبت کیسز کی سب سے کم شرح

ملک میں کورونا سے مزید 53 افراد انتقال کرگئے جب کہ وائرس کے یومیہ کیسز میں بتدریج کمی آرہی ہے اور تقریباً 4 ماہ بعد مثبت کیسز کی شرح 3 فیصد سے بھی کم ہوگئی۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 46882 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1383 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 53 ہلاکتیں ہوئیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.94 فیصد رہی جو تقریباً 4 ماہ بعد کورونا کے مثبت کیسز کی سب سے کم شرح ہے۔

اس سے قبل رواں سال 14 فروری کو ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.62 ریکارڈ کی گئی تھی۔

ملک میں کورونا سے اب تک مجموعی طور پر اموات کی تعداد 21376 ہوگئی اور کل کیسز کی تعداد 9 لاکھ 35 ہزار 13 ہوچکی ہے جب کہ اب تک وائرس سے 8 لاکھ 67 ہزار 447 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے