میڈیا غلط معلومات کا پھیلاؤ روکنےکیلیے اپنا کردار ادا کرے، صدر مملکت

صدر مملکت عارف علوی نےکہا ہےکہ غلط خبریں معاشرے میں انتشار اور لوگوں کے لیے پریشانی کا باعث بنتی ہیں، میڈیا اخلاقی اقدار کے فروغ اور غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے چیئرمین پیمرا سلیم بیگ نے ملاقات کی اور سال 20-2019 کی سالانہ رپورٹ پیش کردی۔

ایوان صدر اعلامیے کے مطابق صدر عارف علوی نے من گھڑت اور جھوٹی خبروں کی بڑھتی ہوئی لعنت کی حوصلہ شکنی پر زور دیا۔

صدر مملکت نے کہا کہ غلط خبریں معاشرے میں انتشار اور لوگوں کے لیے پریشانی کا باعث بنتی ہیں، میڈیا اخلاقی اقدار کے فروغ اور غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیمرا معلومات کا آزادانہ بہاؤ یقینی بنا کر معلومات ، تعلیم اور تفریح کے معیار کو بہتر بنائے،غلط خبریں پھیلانا اسلام کی روح کے منافی ہے، میڈیا ہاؤسز اور علمائے کرام جھوٹی خبروں کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے لوگوں کی رہنمائی اور تعلیم میں اپنا کردار ادا کریں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے