وزیراعظم کا عالمی رہنماؤں سے نفرت اور انتہاپسندی کیخلاف اقدامات کا مطالبہ

وزیراعظم عمران خان نے عالمی رہنماؤں سے نفرت اور انتہاپسندی کے خلاف اقدامات کا مطالبہ کردیا۔

عالمی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں وزیراعظم نے اونٹاریو واقعے کے بعد حکومتوں پر نفرت اور انتہاپسندی کے خلاف اقدامات پر زور دیا اور کہا کہ آن لائن نفرت اور انتہاپسندی کے خلاف عالمی رہنما اقدامات کریں۔

انہوں نے کہا کہ اونٹاریو واقعے کے بعد ہر پاکستانی افسردہ ہے، اس اقدام کے خلاف سخت ایکشن ہونا چاہیے۔

وزیراعظم کا کہنا تھاکہ نفرت پھیلانے والی ویب سائٹس کے خلاف بھی ایکشن ہونا چاہیے، اس معاملے کو کینیڈین وزیراعظم جسٹس ٹروڈو کے ساتھ بھی اٹھایا ہے، کینیڈین وزیراعظم اسلاموفوبیا اور نفرت انگیز مواد کے خلاف اقدامات کو سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی رہنماؤں نے جب اس پر ایکشن لینے کا سوچا وہ نمٹ لیں گے، مغربی ممالک کے رہنما اس بات کو سمجھے ہی نہیں، بطورانسان آپ کوآزادی ہے مگر آپ کے فعل سے کسی دوسرے کو تکلیف نہ پہنچے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

تجزیے و تبصرے