سندھ میں پیر سے پرائمری اسکول کھولنے کا فیصلہ

کراچی: سندھ حکومت نے پرائمری اسکول 21 جون بروز پیر سے کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزرا عذرا پیچوہو، سعیدغنی، ناصر شاہ، مرتضیٰ وہاب اور دیگر نے شرکت کی۔

دورانِ اجلاس بریفنگ میں بتایا گیا کہ سندھ میں کورونا وائرس کی تشخیصی شرح 3.9 ہوگئی ہے، کراچی میں تشخیصی شرح 8.08 اور حیدرآباد 4.3 فیصد ہے، کراچی شرقی 14 فیصد، جنوبی 10 فیصد، سینٹرل 9 فیصد، غربی 8 فیصد، ملیر، کورنگی اور سکھر میں 7،7 فیصد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ائیرپورٹ پر آنے والے 42532 مسافروں کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں 95 مسافر مثبت آئے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ سندھ میں کورونا کے کیسز میں کمی ہور ہی ہے اور یہ کمی تب تک ہوتی رہے گی جب تک عوام ایس او پیز پر عمل کرتے رہیں گے، ابھی ضلع شرقی اور ضلع جنوبی میں کیسز بہت زیادہ ہیں۔

وزیراعلیٰ کو ویکسین سے متعلق بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسپوٹنک ویکسین ماہ جون کے آخری ہفتے میں آجائیں گی جب کہ 15 لاکھ سائنو ویک کی ڈوزز جون 21 کو سندھ میں آجائیں گی، پاک ویک کی 4 لاکھ ڈوزز بھی جون 23 کو ملیں گی۔

ترجمان کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ویکسین کم ہونے کی وجہ سے ویکسی نیشن سینٹرز اتوار کو بند رہیں گے۔

اس کے علاوہ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ پرائمری اسکول 21 جون سے کھول دیے جائیں جب کہ صوبے کی تمام درگاہیں، امیوزمینٹ پارکس اور انڈورجمز 28 جون سے کھول دیے جائیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے