اپوزيشن نے بجٹ مسترد نہیں کیا بلکہ عوام نے اپوزيشن کو مسترد کردیا، اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ اپوزيشن نے بجٹ مسترد نہیں کیا بلکہ عوام نے اپوزيشن کو مسترد کردیا ہے۔

وزيراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھاکہ وزیر اعظم کے حکم پر گلگت بلتستان کے عوام کو بنیادی حقوق دیے جارہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گلگت بلتستان کیلئے ترقیاتی پیکج بنایا گیا ہے جس میں بڑاحصہ پی ایس ڈی پی کا ہے جبکہ 19 نئے منصوبوں میں سے 11 کو پی ایس ڈی پی میں شامل کیا گیا ہے اور اس میں سے 5 منصوبوں پر اگلے سال کام شروع کیا جائے گا۔

اسد عمر کا کہنا تھاکہ ترقیاتی پیکج کا مجموعی حجم 56 ارب روپے ہے جس میں 40.5 ارب پی ایس ڈی پی کے ہیں، اگلے سال ایلوکیشن کو 50 ارب تک لیکر جائیں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ گلگت شندور روڈ 50 ارب روپے میں مکمل کیا جائے گا جوکہ سی پیک میں شامل کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ گلگت بلتستان کی سیاحت کے شعبے کو فروغ دیکر پاکستان کی معیشت کو مستحکم کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن نے بجٹ کو مسترد نہیں کیا بلکہ عوام نے اپوزیشن کو مسترد کیا ہے جبکہ گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کے حوالے سے قومی قیادت ایک پیج پر ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے