وزیراعظم کے ریمارکس افسوسناک ہیں، کپڑوں کا زیادتی سے کوئی تعلق نہیں، بلاول

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان کے خواتین سے متعلق بیان پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔

پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول کا کہنا تھاکہ وزیراعظم عمران خان کے ریمارکس افسوسناک ہیں، ہمیں متاثر ہونے والوں کا ساتھ دینا چاہے، جو جرائم ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ کپڑوں کا نہ ریپ اور نہ ہی زیادتی سے کوئی تعلق ہے، جس نے زیادتی کی یا ظلم کیا اس کیلئے ایک جیسا قانون ہونا چاہیے۔

بلاول کا کہنا تھاکہ عمران خان ایسے عہدے پر بیٹھے ہیں جہاں ان کو لہجہ سوچ سمجھ کر چننا چاہیے، جب وہ ایسے بات کریں گے تو پیغام جائے گا جس سے ناانصافی ہوئی اس کا قصور ہے، جو ناانصافی کررہا ہے اس کیلئے آپ بہانہ بنا رہے ہیں، اسلام اور ہمارا کلچر ہمیں سکھاتے ہیں کہ کپڑے کیسے پہننے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے اقتدار میں آنے سے پہلے اور اب کے بیانات دیکھ سکتے ہیں، عمران خان آج سے نہیں پہلے دن سے بزدل ہیں، عمران خان کبھی کسی دہشت گرد کو دہشت گردکہنے کو تیار ہی نہیں تھے، عمران خان اے پی ایس حملے میں ملوث احسان اللہ کو دہشت گرد کہنے کو تیار نہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے