اقبال انسٹی ٹیوٹ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اور ڈوج یونیورسٹی ترکی کے درمیان گیارہ شعبوں میں طلبہ کے درمیان ایکسچینج پروگرام کے معاہدے پر اتفاق

اقبال انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ریسرچ اینڈ ڈائیلاگ (آئی آر ڈی)، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام اباد اور ڈوج یونیورسٹی ترکی کے درمیان مولانا ایکسچینج پروگرام کے لئے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔ مفاہمتی یادداشت پر آئی آر ڈی گورننگ کونسل کے چیئرمین اور ریکٹر آئی آئی یو آئی پروفیسر ڈاکٹر معصوم یاسین زئی اور ڈوج یونیورسٹی کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر نگار نے دستخط کئے۔ اس موقع پر آئی آر ڈی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر حسن الامین اور ترکش پروفیسر سبیل بیرام اور ڈائریکٹر اوریک پروفیسر مشتاق بھی موجود تھے۔

مولانا فیلوشپ پروگرام کے تحت یونیورسٹی کے سینکڑوں طلبا اور اساتذہ کو ترکش جامعات میں ایک سمسٹر سے لے کر دو سمسٹر تک تدریس و تحقیق کے مواقع حاصل ہونگے۔ اسی ڈوج یونیورسٹی کے طلبا اور اساتذہ بھی اسلامک یونیورسٹی میں کچھ گزار سکیں گے۔ یونیورسٹی میں مولانا ایکسچینج پروگرام کی میزبانی آئی آر ڈی کرے گی۔ اس موقع پر ڈاکٹر معصوم یاسین زئی نے عالمگیریت کے اس دور میں دنیا بھر کے طلبہ اور اساتذہ کے درمیان رابطے بڑھانے اور ایکدوسرے سے سیکھنے اور استفادہ کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامک یونیورسٹی بذات خود ایک گلوبل ویلج کی مانند ہے جس میں دنیا کے 45 سے زائد ممالک کے طلبہ وطالبات زیر تعلیم ہیں۔ ترکی سے ہمارے دیرینہ روابط ہیں اور اس ایکسچینج پروگرام کی بدولت دونوں ممالک کے طلبہ اور اساتذہ کے درمیان رابطے بڑھیں گے اور تعلیم و تحقیق کے میدان میں دونوں ایک دوسرے کے لئے معاون ثابت ہونگے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے