پاکستان میں آج سال 2021 کا آخری فل مون دیکھا جائےگا

پاکستان میں آج رواں سال کا آخری فل مون دیکھا جائےگا، اس ماہ کے فل مون کو اسٹرابیری مون کہا جاتا ہے۔

ماہر فلکیات کے مطابق فل اسٹرابیری مون کراچی میں رات گیارہ بج کر 39 منٹ پر دیکھا جاسکےگا، زمین سے فاصلہ کم ہونے پر عام دن کے مقابلے میں چاند بڑا نظر آئےگا۔

ڈائریکٹر انسٹیٹوٹ اف اسپیس سائنس ڈاکٹر جاوید اقبال کے مطابق یہ سپر اسٹرابیری مون 2021 کے لیے چار سپر مونز میں آخری ہوگا۔

ڈاکٹر جاوید اقبال کے مطابق چاند کا زمین سے فاصلہ کم ہونے پر عام دن کے مقابلے میں چاند بڑا نظر آتا ہے، اس سے قبل رواں سال تین سپرمونز 28مارچ ،27 اپریل،اور26مئی کو دیکھے گئے تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے