سیاحت کا فروغ امن کے بغیر ممکن نہیں، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہاہےکہ سیاحت کا فروغ امن کے بغیر ممکن نہیں۔

وزیراعظم ایک روزہ دورے پر ناران پہنچے جہاں صحافیوں سے گفتگو کی اور کہا کہ سیاحت کا فروغ امن کے بغیر ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ غیرملکی سیاح خود کومحفوظ سمجھیں گےتو پاکستان آئیں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ سیاحت کے حوالے سے صوبائی حکومتوں کو بائی لاز تیاری کی ہدایت کی ہے جبکہ سوئٹزرلینڈ سیاحت سے سالانہ 80 ارب ڈالر کماتا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھاکہ ملک میں مذہبی اور تاریحی سیاحت کی گنجائش موجود ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نتھیا گلی جیسے 15 نئے سیاحتی مقامات بنائے جاسکتے ہیں، سیاحوں کو متوجہ کرنے کیلئے کئی کھیل متعارف کرائے جارہے ہیں تاہم ملک میں ونٹر ٹورازم کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے