وزارت قومی صحت نے عید الاضحٰی کےحوالے سے گائیڈ لائنز جاری کردیں

وزارت قومی صحت نے عید الاضحٰی کےحوالے سے گائیڈ لائنز جاری کردیں۔

وزارت صحت کی جانب سے جاری گائیڈ لائنز مویشی منڈی، نماز عید، قربان گاہوں سے متعلق ہیں، گائیڈ لائنز کا مقصد نماز عید، قربانی کےلیے شہریوں کو رہنمائی فراہم کرنا ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی اقسام تیزی سے پھیل رہی ہیں، نئی اقسام کورونا کی نئی لہر کا سبب بن رہی ہیں لہٰذا مویشی منڈیوں میں کورونا سے بچاؤ کے لیے ایس او پیز پر عمل درآمد کیا جائے، مویشی منڈیوں میں سماجی فاصلہ یقینی بنایا جائے۔

گائیڈ لائنز میں کہا گیا ہے کہ شہری عید الاضحٰی کے دوران غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں، ہجوم والی جہگوں پر نماز عید کے دوران رش سے کورونا وائرس پھیل سکتا ہے، سماجی فاصلے کا خیال رکھیں ،فیملی تقریبات سے اجتناب کریں، عید پر گلے ملنے سے اجتناب کیا جائے یہ کورونا کے پھیلاؤ کا باعث بن سکتا ہے۔

گائیڈ لائنز میں کہا گیا ہے کہ منڈی جانے کے بجائے قربانی کے جانوروں کی آن لائن خریداری کو ترجیح دی جائے، مویشی منڈیوں کے لیے کھلی جگہ کا انتخاب کیا جائے، ماسک کے بغیر لوگوں کے مویشی منڈی داخلے پر پابندی عائد کی جائے، منڈیوں کے داخلی ،خارجی راستوں پر ہینڈ سینٹائزر رکھےجائیں، مویشی فروحت کرنے والوں کے لیے کورونا ویکیسن لازمی قرار دی جائے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے