عوام وزیراعظم سے تاریخ کا سبق نہیں، مسائل کا حل چاہتے ہیں، بلاول

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان کے اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات پر مذاکرات کی دعوت پر ردعمل میں کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات پرحکومت کا رویہ غیرسنجیدہ ہے جبکہ الیکشن کمیشن کو طاقتور بنانے کی بجائے کمزور کیا جارہا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول کا کہنا تھاکہ عمران خان باتیں عوام کو ریلیف، غریبوں کا ساتھ اور ایک قانون کی کرتے ہیں مگر ان کا بجٹ ان تمام باتوں کے برعکس ہے، وزیر اعظم کی تقریر الفاظ کی ہیرا پھیری کے علاوہ اور کچھ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا ہر بجٹ میں ایک این آر او ہوتا ہے، اور اسی لیے اس بجٹ میں بھی امیر کیلئے ریلیف اور غریب کیلئے تکلیف ہے، بجٹ میں اپوزیشن کی آراء شامل ہی نہیں گئی، عوام کراچی، کوئٹہ، پشاور اور لاہور کے مسائل پر سننا چاہتے ہیں۔

بلاول کا کہنا تھاکہ وزیر اعظم نے معیشت کی ترقی کی بات کی اور تارکین وطن کو بلا رہے ہیں، اس وقت یہاں رہنے والوں کا جینا دوبھر ہو رہا ہے، اس پر کسی کو کوئی پروا نہیں، یہ کس قسم کی منافقت ہے، ملک باتوں سے نہیں بلکہ عملی کاموں سے آئے گا، عوام اب مسائل کا حل چاہتے ہیں، وہ این آر او، این آر او نہیں سننا چاہتے۔

وزیراعظم عمران خان کی اپوزیشن کو مذاکرات کی پیشکش پر پی پی چیئرمین کا کہنا تھاکہ انتخابی اصلاحات پرحکومت کا رویہ غیرسنجیدہ ہے، الیکشن کمیشن کوطاقتوربنانے کی بجائے کمزورکیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو روکنے کیلئے بارباردھاندلی کی گئی، انتخابی اصلاحات جب بھی ہوئے متفقہ طورپرہوئے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے