سعید غنی کا نیب دفتر جانے کا اعلان

سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے پیر کو قومی احتساب بیورو (نیب) کے کراچی دفتر جانے کا اعلان کیا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی آج پھر نیب پر برس پڑے اور ادارے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

سعید غنی نے کہا کہ نیب نے پریس ریلیز جاری کی ہے کہ میرے خلاف انکوائری ہو رہی ہے، پیر کو بغیر ضمانت کے نیب کراچی کے دفتر جاؤں گا اور کہوں گا کہ میرے خلاف انکوائری کی جائے، نیب میرے خلاف تحقیقات کرے، گرفتار کرے، مقدمہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ میں ضمانت نہیں کرواؤں گا، 90 روز کے ریمانڈ کی درخواست پر بھی کوئی درخواست نہیں کروں گا۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کے مطالبے پر نیب انہیں دھمکیاں دے رہا ہے، 264 ایکڑ زمین پر حلیم عادل شیخ نےقبضہ کیا ہوا ہے، چیئرمین نیب حلیم عادل شیخ کو گرفتار کیوں نہیں کرتے؟ کیوں ان کا نام ای سی ایل میں نہیں ڈالتے؟ لگتا ہے چیئرمین نیب کی ایک ویڈیو حلیم عادل شیخ کے پاس بھی ہے۔

سعید غنی نے کہا کہ چیئرمین نیب حکومت سے بلیک میل ہوتے رہتے ہیں، انہیں تحقیقات سے کوئی خوف نہیں ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے