افغان مسئلےکے سیاسی حل کی کوشش کررہے ہیں، طالبان سے بھی بات کرینگے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ افغانستان کے پڑوسی ملکوں کے ساتھ مل کر افغان مسئلے کے سیاسی حل کی کوشش کر رہے ہیں، طالبان سے بھی بات کریں گے۔

گوادر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم سب کی کوشش ہے افغانستان میں امن ہو، ہمسایہ ملکوں کی کوشش ہے افغانستان مں سیاسی استحکام ہو، ایران کے صدر سے بھی افغانستان کے معاملے پر بات کی ہے، کوشش ہے طالبان سے بھی بات کریں تاکہ افغانستان میں سیاسی استحکام ہو۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم سب کوشش کریں گےکہ افغانستان میں انتشار اور خانہ جنگی نہ ہو ، خانہ جنگی ہونے سے سب سے زیادہ افغانستان کو نقصان ہوگا، اس سے پڑوسی ملکوں کو بھی نقصان ہوگا،افغانستان میں خانہ جنگی سےوسط ایشیا سے ہمارا تجارتی رابطہ بھی متاثر ہوجائے گا اور پناہ گزینوں کے مسائل کے ساتھ ساتھ وسط ایشیائی ملکوں سے تجارتی را بطے بھی ختم ہوجائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سب کو خدشہ ہےگوادر کا فائدہ پاکستان کو ہوگا، گوادر وسط ایشیا سے جڑنے جا رہا ہے ، تاجکستان ،ازبکستان سے ہمارے کنٹریکٹ ہوگئے ہیں، گوادر کا ائیرپورٹ بین الاقوامی طور پر گوادر کودنیا سے منسلک کرنے جارہا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے