ٹی ٹی پی پناہ گزینوں کے ذریعے افغانستان سے کارروائی کرے گی، مشیر قومی سلامتی

وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے قومی سلامتی امور ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) پناہ گزینوں کے ذریعے افغانستان سے کارروائی کرے گی۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کا اجلاس ہوا جس میں قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف نے بریفنگ میں بتایا کہ افغانستان میں حالات ٹھیک نہیں ہیں جو وہاں ہوتا ہے وہ ہم کنٹرول نہیں کرتے، ہم کہتے ہیں کہ افغانستان میں امن نہیں تو پاکستان میں نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت مستقبل کے حوالے سے مختلف سوچ رہی ہے، افغانستان میں سلامتی امن کے بغیر ممکن نہیں، امریکا انخلا کرچکا ہے جو جسمانی سے زیادہ نفسیاتی انخلا ہے اور ہم نے کوشش کرنی ہے خانہ جنگی نا ہو۔

معید یوسف کا کہنا تھاکہ افغانستان میں عدم استحکام بڑھے گا، وہاں سیاسی تصفیہ کرلیں یا اپنی تیاری کرلیں۔

مشیر قومی سلامتی امور نے خدشے کا اظہار کیا کہ ٹی ٹی پی پناہ گزینوں کے ذریعے افغانستان سے کاروائی کرے گی، یہ پناہ گزینوں میں چھپ کر کارروائیاں کرسکتے ہیں اور یہ بہت مشکل ہوگا کہنا کہ سب پناہ گزین ہیں یا اس میں ٹی ٹی پی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے