آزاد کشمیر کے علاقے شاردہ میں مسلم لیگ ن کے انتخابی جلسے میں مقامی خواتین نے مریم نواز کو کشمیری کپڑے اورجیولری کا تحفہ دیا۔
مقامی خواتین نے نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کوکشمیری ہار بھی پہنایا۔
جلسے سے خطاب میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ کو کوئی نہیں مانتا،نہ گھر میں عزت ہے نا باہر،نواز شریف کا نام لو تو ترقی یاد آتی ہے،عمران خان کا نام لو تو چینی اور آٹے کے لیے قطاریں یاد آتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ 2018 میں عمران خان نے بلے کے نشان پر انتخاب چوری کیا تھا ،اب عمران خان کا انتخابی نشان ہونا چاہیے ،آٹا چوری ،چینی چوری اور کشمیر فروشی ۔