لاہور کے مدرسے میں طالب علم سے بدفعلی کے ملزم عزیز الرحمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی گئی۔
لاہور میں طالب علم سے بد فعلی کیس کی سماعت مجسٹریٹ کے روبرو ہوئی،جوڈیشل مجسٹریٹ کینٹ کچہری رانا راشد علی نے کیس کی سماعت کی۔
عدالت نے ملزم عزیز الرحمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی، عدالت نے پولیس کو کیس کا چالان جلد پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
خیال رہے کہ ملزم عزیز الرحمان پر مدرسے کے طالب علم سے بد فعلی کا الزام ہے، ملزم کی بدفعلی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔