افغان سفیر کی بیٹی کا مبینہ اغوا: وزیر اعظم کا ملزمان کو 48 گھنٹوں میں گرفتار کرنے کا حکم

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر داخلہ کو 48 گھنٹوں میں ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیراعظم نے شیخ رشید کو ہدایت کی کہ اغواکاروں کوپکڑنے کیلئے تمام ذرائع بروئے کار لائیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ترجیحی بنیادوں پر واقعے کی تحقیقات کریں اور 48گھنٹوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار اور حقائق سامنے لائے جائیں۔

ذرائع کے مطابق حکام 16جولائی کو افغان سفیر کی بیٹی کے ساتھ پیش واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ سرکاری ذرائع کے مطابق افغان سفیر کی بیٹی کے ساتھ پیش آئے واقعے کی تحقیقات تیزی سے جاری ہیں اور واقعے کی تحقیقات سے متعلق افغان حکومت کو آگاہ رکھا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ افغان وزارت خارجہ نے بیان میں پاکستان سے سفارتی عملے کو تحفظ دینے کا مطالبہ کیا تھا اور بیان میں یہ بھی کہا تھا کہ افغان سفیر کی بیٹی کو اغوا اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے