سلامتی کونسل کی داسو دہشتگرد حملے کی شدید مذمت

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے داسو دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

سلامتی کونسل نے واقعے پر متاثرہ خاندانوں اور حکومت پاکستان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے جب کہ دہشتگردی میں 9 چینی اور 3 پاکستانیوں کی موت اور دیگر کے زخمی ہونے پراظہار افسوس کیا گیا۔

سلامتی کونسل کا کہنا ہےکہ ہرقسم کی دہشتگردی کو عالمی امن کے لیے خطرہ سمجھتے ہیں، دہشتگردی کے مجرموں، سرپرستی اور مالی تعاون کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے، عالمی قانون، سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مجازحکام پاکستان اور چین سے تعاون کریں۔

سلامتی کونسل کا کہنا تھا کہ دہشتگردی مجرمانہ فعل ہے جس کا کوئی جواز نہیں ہوسکتا، دہشتگردی خواہ کسی بھی جذبے یا مقصد کی خاطر ہو، قبول نہیں لہٰذا عالمی امن کے لیے خطرہ بننے والی کارروائیاں روکنے کے لیے تمام رکن ممالک کردار ادا کریں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے