بلاول کا دوبارہ پی ڈی ایم کو بزدار اور عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتمادلانےکا مشورہ

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اوروزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانےکا مشورہ دے دیا ۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی نےکہا کہ جب تک پی ڈی ایم نے اُن کی پالیسی اپنائی، مسلسل جیت ہوئی، عدم اعتماد لانا چاہتے ہیں تو پیپلزپارٹی حاضر ہے۔

بلاول کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں اگر سنجیدہ ہیں تو اب بھی پہلے بزدار حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائیں اور بعد میں عمران خان کے خلاف تو یہ حکومت گر جائے گی۔

انہوں نے وفاقی حکومت کو غیرمستحکم قرار دیتے ہوئے ایک بار پھر پیش گوئی کی کہ عام انتخابات کسی بھی وقت ہوسکتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی صرف عوام کے اشاروں پر یقین رکھتی ہے،کسی کے اشارے پر نہیں چلتے، نہ ماضی میں چلے نہ اب چلیں گے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت پر کراچی سے ناانصافیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وفاق کراچی کے لیے کچھ نہیں کررہا اور نہ کرنے دے رہا ہے، ایک سال ہوچکا ہے کراچی ایک روپیہ نہیں پہنچا ایک اینٹ نہیں لگی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے