اتنے پیسہ لگنے کے بعد افغان فوج پتوں کی طرح کیوں بکھر رہی ہے؟ فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سوال اٹھایا ہے کہ اتنے پیسہ لگنے کے بعد افغان فوج پتوں کی طرح کیوں بکھر رہی ہے؟

اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ طالبان کے آٹھویں صوبے پر قبضے کے بعد افغانستان اور امریکی عوام کو افغانستان کے موجودہ حکمرانوں کے سامنے سوال رکھنا چاہیے کہ آخر افغانستان کو دیے جانے والے دو ہزار ارب ڈالرز کو زمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا؟

انہوں نے کہا کہ اتنا پیسہ لگنے کے بعد افغان فوج پتوں کی طرح کیوں بکھر رہی ہے؟

ان کا کہنا تھاکہ افغان عوام غربت میں پس رہے ہیں لیکن افغانستان کے سیاستدان اور جرنیل ارب پتی ہیں اور بیرون ملک ان کے اربوں کے اثاثے ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ کرپشن کس طرح قوموں کو غرق کر دیتی ہے افغانستان اس کی مثال ہے۔

خیال رہے کہ افغانستان میں طالبان کی پیشقدمی جاری ہے اور اب تک 8 صوبائی دارالحکومتوں پر قبضہ کرچکے ہیں جبکہ صوبہ بدخشان کے دارالحکومت فیض آباد میں بھی طالبان داخل ہوچکے ہیں اور یہ پہلی بار ہے کہ طالبان نے اس شہر پر قبضہ کیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے