توانائی پروجیکٹ میں ایک اور سنگ میل، امریکی حکومت کے تعاون سے بڑا پاور پروجیکٹ مکمل

اسلام آباد: آج پاکستانی حکام اور امریکی حکومت کے نمائندوں نے پاکستان میں چارسال سے جاری سسٹینیبل انرجی پروجیکٹ کے مکمل ہونے کی تقریب میں شرکت کی۔ امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی اور پاکستانی حکومت کے مابین شراکت داری کے تحت اس پروجیکٹ کے ذریعے سستی اور ماحول دوست توانائی کو قومی توانائی گرڈ میں شامل کیا گیا تاکہ ملک کی معاشی ترقی کو فروغ دیا جائے۔ اس موقع پریو ایس اے آئی ڈی کی مشن ڈائریکٹر جولی کوئنن نے کہا کہ اس پراجیکٹ نے توانائی کے شعبے کو زیادہ جدید ، موثر ، صاف ستھرا اور پاکستانیوں کومالی طور پر مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

مجھے امید ہے کہ اس کام کے اثرات توانائی کے شعبے سے آگے بڑھیں گے اور پاکستان کی پوری معیشت کو فائدہ پہنچائیں گے۔ایڈیشنل سیکرٹری برائے توانائی وسیم مختار نے اس موقع پر پاکستان کے توانائی سیکٹر کو پایئدار اور فعال بنانے پر یو ایس اے آئی ڈی کی پارٹنرشپ، صلاحیت اور بہترن تعاون کی تعریف کی۔اس پراجیکٹ کے ذریعے یو ایس اے آئی ڈی نے پاکستان کی ہوا اور شمسی توانائی پیدا کرنے کی صلاحیت میں 50 فیصد تک اضافہ کیا- یو ایس اے آئی ڈی نے نجی سرمایہ کاری میں 900 ملین ڈالر کا تعاون کیا جس میں ہوا اور شمسی توانائی کے 860 میگاواٹ کے منصوبے بھی شامل ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے