وزیراعظم کی تجویزپرعمل کرلیا جاتا تو آج افغانستان کی یہ صورتحال نہ ہوتی، فواد

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی تجویزپرعمل کرلیا جاتا تو آج افغانستان کی یہ صورتحال نہ ہوتی۔

میڈیا سے گفتگو میں وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ پاکستان کا مستقبل مستحکم ہے اور ملک کی موجودہ قیادت پاکستان کو آگے لے جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے اور افغانستان میں بدلتی صورتحال پرگہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ وزیراعظم عمران خان نے افغانستان میں انتخابات کے ذریعے نئی مخلوط حکومت بنانے کی تجویزدی تھی، ان کی تجویزپرعمل کرلیا جاتا تو آج افغانستان کی یہ صورتحال نہ ہوتی۔

بھارت کے حوالے سے وزیراطلاعات کا کہنا تھاکہ نریندرمودی کی غلط پالیسیوں کی سزا بھارتیوں کومالی اورجانی نقصان کی صورت میں بھگتنا پڑی ہیں۔

خیال رہے کہ امریکا نے 20 سالہ طویل جنگ کا خاتمہ کرتے ہوئے افغانستان سے مکمل انخلا کا اعلان کیا ہے اور 11 ستمبر 2021 تک یہ انخلا مکمل ہونے کا امکان ہے۔

انخلا کے اعلان کے بعد سے ہی طالبان نے اب تک 19 صوبائی دارالحکومتوں پر طاقت کے زور پر قبضہ کرلیا ہے اور کئی علاقوں میں سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جنگ جاری ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے