ترکی میں آگ کے بعد سیلاب سے تباہی، 55 افراد ہلاک

ترکی کے جنگلات میں آگ کے بعد اب سیلاب نے تباہی مچا دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملک کے شمالی علاقوں میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب سے کم سے کم 55 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

دوسری جانب ترکی کے جنگلات میں لگی آگ بجھانے کے لیے جانے والا روسی طیارہ بھی گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں جہاز میں موجود 5 روسی اور 3 ترک رضاکار جان کی بازی ہار گئے۔

ترکی میں ہونے والے حادثے پر روس کے صدر ولادمیر پیوٹن نے ترک ہم منصب رجب طیب اردوان سے رابطہ کر کے افسوس کا اظہار کیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے