پاکستان میں بنے اسمارٹ فونز کی برآمدات کا آغاز

پاکستان میں بنائے گئے اسمارٹ فونز کی برآمدات کا آغاز ہو گیا ہے۔

وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے بتایا کہ پاکستان میں بنے فور جی اسمارٹ فونز کی پہلی کھیپ یو اے ای برآمد کی گئی ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پاکستان میں بنے 5500 فور جی فونز متحدہ عرب امارات بھیجے گئے ہیں۔

عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ برآمدات میں یہ پاکستان کے لیے بڑا دن ‏ہے، یہ روایتی اشیاء سے ہٹ کر ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی برآمدات کی شروعات ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے