کابل میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے آج تین پروازیں چلائی جائیں گی

اسلام آباد: قومی ائیرلائن کے سی ای او نے افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن لانے کا مشن جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہےکہ آج سےکابل میں پھنسے پاکستانیوں کے لیے 3 پی آئی اے کی پروازوں کو بھی بھیجا جائے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں ارشد ملک نے کہا کہ پاکستانیوں کو وطن لانے کے لیے وزرات خارجہ، افغانستان میں پاکستان کے سفیر مکمل تعاون کر رہے ہیں، افغانستان میں اپنے شہریوں کی مدد کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کا عملہ اس مشن میں سب سے آگے ہے اور یہ عملہ میرا ہیرو ہے۔

دوسری جانب ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ کابل میں پی آئی اے کا آفس آپریشنل ہے جو آفس آنے والے کسٹمرز کی خدمات میں مصروف ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پی آئی اے انتظامیہ افغانستان میں بدلتی صورتحال کے پیش نظر افغانستان میں پاکستان کے سفارت خانے سے مکمل رابطے میں ہے، پیر سے کابل میں پھنسے پاکستانیوں کے لیے 3 پی آئی اے کی پروازوں کو بھی بھیجا جائے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے