پرویز مشرف نے احمد رضا قصوری کو پارٹی سے فارغ کر دیا

آل پاکستان مسلم لیگ نے احمد رضا قصوری کو پارٹی سے فارغ کرد یا ہے ۔

آل پاکستان مسلم لیگ نے پارٹی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر احمد رضا قصوری کوپارٹی سے نکال دیا جبکہ کیپٹن ریٹائرڈ عمران غوری کی بھی رکنیت معطل کی گئی ہے ۔

احمد رضا قصوری کو پرویز مشرف کی ہدایت پر شوکاز نوٹس جاری کرنے کے بعد پارٹی سے فارغ کیا گیا ۔نجی نیوز چینل ایکسپر یس نیوز کے مطابق احمد رضا قصوری خود کو پارٹی کا وائس چیئر مین اور مرکزی صدر ظاہر کرتے تھے ۔

آل پاکستان مسلم لیگ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ احمد رضا قصوری نے پارٹی میں اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔

واضح رہے کہ احمد رضا قصوری کے پرویز مشرف سے بہت قریبی تعلقات رہے ہیں اور احمد رضا قصوری نے پرویز مشرف کے وکیل کے طور پر بھی بہت سے خدمات سرانجام دی ہیں ۔

احمد رضا قصور ی ہر فورم پر پرویز مشرف کی پالیسیوں کا دفاع بھی کرتے رہے ہیں ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تجزیے و تبصرے