پی ڈی ایم والےکنفیوز ہیں،نیت صاف ہے تواستعفیٰ دیں پھرلانگ مارچ کریں، بلاول

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) پر تنقیدکرتے ہوئےکہا ہےکہ پی ڈی ایم والے کنفیوز ہیں، اپوزیشن میں اگر کنفیوژن ہوگی تو عوام بھی کنفیوز ہوگی۔

کشمور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول کا کہنا تھا کہ جب تک پی ڈی ایم پیپلز پارٹی کے مشورے پر چل رہی تھی تو اسے کامیابیاں مل رہی تھیں، اپوزیشن سنجیدہ ہےتوپہلے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکے خلاف پھر وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد لائے۔

بلاول کا کہنا تھا کہ اگرپی ڈی ایم کی نیت صاف ہے تواستعفیٰ دیں اورلانگ مارچ کریں، نیت صاف ہو توکامیابی ملے گی، پی ڈی ایم کے لیے دعاگو ہیں، پی ڈی ایم ہمارا ساتھ دے اوربزدارکے خلاف تحریک عدم اعتماد لے آئے، اگرپی ڈی ایم والے نہ استعفیٰ دیں گے نہ عدم اعتماد لائیں گے توعوام ان کوپہچان لیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام پہچان جائیں گےکہ پی ڈی ایم والے ان کا وقت ضائع کر رہے ہیں، پی ڈی ایم والوں نے ہمارا بھی وقت ضائع کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے لانگ مارچ کا اعلان پہلے بھی کیا تھا، مگر عین وقت پرکہا گیا کہ استعفوں کے بغیرلانگ مارچ بنتا نہیں،امید ہے اب پی ڈی ایم والے پہلے استعفے دیں گے پھر لانگ مارچ کے لیے نکلیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے